the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ایم ایس کے IASاکیڈیمی کی شروعات وقت کی ضرورت ہے:اے کے خان
عبدالقیوم خان IPSآفیسر اور دیگرIAS آفیسرس کا خطاب 

حیدرآباد ، ۱ ؍ مارچ(پریس ریلز) : لرن فار انڈیا مہم کے تحت آج MS IAS اکیڈیمی کی شروعات ہوئی۔
سماج کے پسماندہ طبقات کے پچھڑے طبقے کو اوپر لانے کی اپنی سماجی ذمہ داری کو پورا کرنے کی کوشش کے تحت ایم ۔ایس نے آج IAS اکیڈیمی کی شروعات کیاہے۔ جس کا افتتاح آج اے۔کے۔خان (IPS)مشیر حکومت تلنگانہ کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم ایس کے IASاکیڈیمی کی شروعات وقت کی ضرورت ہے۔ کیونکہ سماج کی کلی ترقی کے لیے ہر طبقہ کا بیورکریسی میں شرکت ہونا چاہیےے۔انہوں نے IASطلباء کو امتحان کی تیاری کروانے میں وقت دینے کا بھی وعدہ کیا ہے۔انہوں نے یو پی ایس سی کے جوابی کاپی جانچنے کے نئے طریقے کار پر روشنی ڈالتے ہوئے طلباء کو اسی مناسبت سے تیاری کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے طلباء سے یہ بھی کہا کہ کامیابی حاصل کرنے کے لیے انہیں صبر و تحمل اور خود محاسبہ کرنے کی ضرورت ہے۔
مجمع سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس کے چیرمین محمد عبدالطیف خان نے کہا کہ ایم ایس اکیڈیمی Lear for India لرن فار انڈیا مہم کے تحت IASاکیڈیمی کی شروعات کی ہے۔جسکا مقصد ملت کے نوجوانوں کو ملک کی



خدمات کے لیے تیار کرنا ہے۔ ہماری اس مہم کا مقصد اپنے ذہین نوجوانوں کو امریکہ یورپ گلف ممالک جانے سے روکنا ہے تاکہ وہ اپنی لیاقت کو ملک کی ترقی میں لگائیں۔

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے چیرمین محمد لطیف خان نے کہا کہ Lear for India لرن فار انڈیا مہم کے تحت ہم لوگوں نے ایک نئی شروعات کی ہے جو ملت کے نوجوانوں کو ملک کی خدمت کے لیے تیار کرے گا۔انہوں نے اسی نئی شروعات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس مہم کا خاص مقصد ملک سے ذہین دماغوں کی بیرون ممالک جانے سے روکنا ہے اور انہیں ملک کی ترقی کی طرف لگانا ہے۔
انہوں نے MS IAS Acadamey کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ IASاکیڈیمی کے ذریعہ ملت کے نوجوانوں کو بیوروکریسی میں شامل کراکے ملک کی خدمت کرانا ہے اور انہیں سعودی ، اور مغربی ممالک جانے سے روکنا ہے۔
واضح رہے کہ ایم ایس انتظامیہ نے اس IAS اکیڈیمی کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا ہے ۔ جس میں AC کلاس رومس ، لائبریری ،وائی فائی،وغیرہ شامل ہے۔
آج کے اس افتتاحی تقریب سے 2010 ء کے IAS ٹاپر ڈاکٹر شاہ فیصل اور 2016 کے IAS ٹاپر اطہر عامر خان نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ خطاب کیا اور طلباء کو امتحان کی تیاری کے طریقے کار اور اپنے تجربات بتائے۔ان لوگوں نے امتحان کے تعلق سے طلباء کو اپنی طرف سے ہر طرح کی مدد کا تقین دیا ہے۔IASافیسر اطہر عامر خان امتحان کی تیاری کے تعلق سے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ حالات حاضرہ اور لکھنے کی مشق پر زیادہ توجہ دیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.